کرونا وبا کے دوران ‘اوبر کنیکٹ’ متعارف

اوبر کنیکٹ سروس میڈیکل اور مختلف اسٹورز سے سامان منگوانے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے کراچی میں ‘اوبر کنیکٹ’ کے نام سے  ہوم ڈیلیوری سروس متعارف کرادی۔

سروس کے تحت صارفین مختلف ریسٹورانٹس سے کھانا منگوسکیں گے۔ اوبر ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے مختلف چیزیں بھی ایک سے دوسری جگہ باآسانی بھجوائی جاسکیں گی۔ اوبر کنیکٹ کی یہ سروس میڈیکل اور دیگر اسٹورز سے سامان منگوانے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ لیکن پارسل کا وزن 15 کلو سے کم جبکہ مالیت 3 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ ملک میں کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران بھی اوبر نے ہوم ڈیلیوری کی سہولیت فراہم کی گئی تھی۔ اپریل میں لاہور اور اسلام آباد میں ‘اوبر ڈیلیوری’ کے نام سے سروس کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے خدو خال

افریقا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں اوبر کنیکٹ کی سروس موجود ہے۔ تاہم دو شہروں میں اس کی کامیابی کے بعد اب یہ کراچی میں بھی لانچ کی گئی ہے۔

کرونا نے جہاں دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے کاروبار کو متاثر کیا وہیں پاکستان کی دو ٹیکسی سروسز نے لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھایا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیکسی سروس کریم بھی ہوم ڈیلیوری سروس لانچ کرچکی ہے۔

متعلقہ تحاریر