پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا دن ختم

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 87 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ہیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ ماؤنٹ مونگنئی میں کھیلا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظر سیریز پر ہے۔ 10سال بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بیچ ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے۔ پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 87 اوورز میں 222 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی کین ولیمسن کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے مقابلے میں ٹیسٹ سیریز 2010-11 میں جیتی تھی۔ پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان بھی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ بابر اعظم اور شاداب خان کی عدم موجودگی میں محمد رضوان بطور کپتان ڈیبیو کریں گے۔ انہیں سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔ امید ہے کہ کھلاڑی بہترین پرفارم کریں گے۔

نیوزی لینڈ بھی اگلے سال کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ پانے کے خواہشمند ہیں۔ اس وقت نیوزی لینڈ، انڈیا اور اسٹریلیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹاپ دو پوزیشن حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میچ ہارا لیکن محمد حفیظ نے دل جیت لیے

پاکستان کے باؤلرز میں محمد عباس، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر پاکستان نے فیلڈنگ کا فیصلہ لیا۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 87 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز حاصل کیے۔ تینوں وکٹیں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے لیں۔  پہلے ٹام بلنڈل کو5  رنز پر آؤٹ کیا۔

 ٹام لیتھم کو 4 رنز پر جبکہ  راس ٹیلر 70 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ تحاریر