چارلی چپلن اچانک پشاور میں نمودار
عثمان خان مختلف شہروں میں جاکر چارلی چپلن کے حُلیے میں لوگوں کو ہنساتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ کردار چارلی چپلن پاکستان کے شہر پشاور کی سڑکوں پر اچانک نمودار ہوگئے اور گھومنے پھرنے لگے۔ پشاور کے اس چارلی کا نام عثمان خان ہے۔
چارلی چپلن خاموش فلموں کا ایک ایسا کردار ہے جس نے دنیا بھر میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ اس کردار میں جان ڈالنے والے اداکار چارلس اسپینسر چپلن اپنی بہترین اداکاری کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ چارلی کو دنیا سے رخصت ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن ان کے ایک مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔
پشاور میں موجود اس چارلی چپلن کا نام عثمان خان ہے۔ عثمان چارلی کا روپ دھار کر مختلف شہروں کی مارکیٹس کا رخ کرتے ہیں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔
عثمان خان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے چارلی کے دیوانے ہیں اور اس مشہور کردار کی کوئی ایسی ویڈیو نہیں جو انہوں نے دیکھی نہ ہو۔ اسی پسندیدگی کے باعث عثمان نے خود کو چارلی چپلن کے رنگ میں رنگ لیا۔
یہ بھی پڑھیے
خیبر پختونخوا کی خاتون پولیس افسر اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل
عثمان خان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز بھی بناتے تھے۔
نیوز 360 کی نامہ نگار انیلا شاہین سے گفتگو میں عثمان خان نے بتایا کہ خاموش اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ بکھیرنا نہایت مشکل کام ہے۔ اکثراوقات انہیں اداکاری کے وقت چوٹ بھی لگ جاتی ہے لیکن وہ پھر بھی مستقبل میں اپنا شوق جاری رکھنا چاہتے ہیں۔