تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو کرونا کے دوران فاقہ کشی کا سامنا
کرونا کی تباہ کاریوں اور فضائی پابندیوں کی وجہ سے تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جس کا انحصار دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر تھا۔
تھائی لینڈ میں سیاحتی شعبہ جمُود کا شکار ہے۔ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار ہے، جن میں سے 3 ہزار قید میں ہیں، جن پر سیاح سواری کرتے اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے لیے تصاویر بنواتے ہیں۔
کوویڈ-19 پھیلنے کے بعد، سیاحتی آمدن میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے اور ہاتھیوں کے ذریعہ اپنا روزگار حاصل کرنے والوں کو اپنے اخراجات پُورے کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ ایک ہاتھی کو یومیہ 250 کلوگرام کھانا درکار ہوتا ہے جس پر تقریباً ساڑھے انتیس امریکی ڈالر کا خرچ آتا ہے۔
اِسی موضوع پر نیوز 360 نے ایک ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے آپ بھی دیکھیے۔
یہ بھی دیکھیے
برازیل میں پھولوں کی صنعت کرونا کے دوران بھی پھلتی پھولتی رہی