ذائقہ 360: کراچی کی 36 مصالحوں والی فش کٹاکٹ
لیاقت آباد کی فش کٹاکٹ کراچی یا سندھ ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی خاصی مشہور ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فش کٹاکٹ کھانے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔
عام طور پر مچھلی کو اُس کی گرم تاثیر کی وجہ سے سردیوں کی سوغات سمجھا جاتا ہے لیکن کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی مشہور فش کٹاکٹ اپنی لذت کی وجہ سے گرمی کے موسم میں بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتی ہے۔ جبکہ سردی کے موسم میں تو دکان کے باہر گاہکوں کی قطار تک لگ جاتی ہے۔
لیاقت آباد میں موجود فش کٹاکٹ کی دکان 50 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ یہ صرف کراچی یا سندھ ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی خاصی مشہور ہے۔
یہ بھی دیکھیے
ذائقہ 360: قصور کی مچھلی فرائی کا نہر سے فارم تک کا سفر
اس مشہور فش کٹاکٹ کی تیاری میں 3 درجن مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی پیاز اور ہری چٹنی کا امتزاج فش کٹاکٹ کے مزے کو دوبالا کردیتا ہے۔ نیوز 360 کے نامہ نگار محمد فراز نے فش کٹاکٹ کا دورہ کیا اور خود بھی کھائی اور آپ کے لیے ویڈیو بنائی ہے۔ ضرور دیکھیے گا۔