کرونا سے متاثر اور انتقال کر جانے والی مشہور شخصیات
کرونا وائرس کی دوسری لہر نے کئی اہم شخصیات کو ہم سے چھین لیا
کرونا وائرس کی دوسری لہر نے کئی اہم شخصیات ہم سے چھین لی ہیں۔ ججز اور سیاستدانوں سمیت کئی اہم شخصیات کرونا سے متاثر اور جاں بحق ہوئیں۔
دو سیاستدانوں کا انتقال
کرونا وائرس کے باعث جمعہ کو پاکستان میں سندھ اسمبلی کے رکن جام مدد علی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی روز سے زیرعلاج تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا تھا لیکن وائرس نے ان کے اعضاء کو شدید متاثر کیا تھا۔ اور یہی وائرس ان کی موت کا سبب بن گئی۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور پیپپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی بھی کرونا کی وجہ سے ہی انتقال کر گئے تھے۔
کرونا سے دو ججز کا انتقال
ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ وہ روز سروسز اسپتال لاہور زیر علاج رہے جبکہ بدھ کے روز انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کا جمعرات کی شب کورونا کے باعث انتقال ہوا ہے۔ وہ گزشتہ 10 روز سے اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پشاور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کی شب ان کا انتقال ہوا۔ انہیں 2011ء میں پشاور ہائیکورٹ کا ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم کرونا کی زد میں
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سینئر پی پی رہنما نے تمام مصروفیات ترک کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے خرم پرویز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے والد راجہ پرویز اشرف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم کے بیٹے نے پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں اور لوگوں سے اپنے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
کرونا سے ممتاز شخصیات شکار
واضح رہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی حالیہ وباء کے باعث ملک کی ممتاز شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا 9 نومبر کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جنرل محمد افضل کا علاج بریگیڈیئر ارشد کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے آئسولیشن کے دوران اپنے گھر سے کام جاری رکھیں گے۔
حالیہ کورونا وباء سے کون کونسی سیاسی شخصیات متاثر ہیں؟
سیاسی شخصیات میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ پر ہیں۔
موجودہ کرونا کی وباء کا شکار ہونے والوں میں تحریک انصاف کے رہنما و صوبائی وزیر صعنت و پیداوار میاں اسلم اقبال اور ممبر صوبائی اسمبلی صمصام بخاری بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی اس وقت کرونا وائرس کا شکار ہیں اور اپنی رہائش گاہ جاتی امراء میں خود قرطینہ کیا ہوا ہے۔