بختاور بھٹو کے ہونے والے شوہر کون ہیں؟

بختاور بھٹو کی منگنی محمود چوہدری سے 27 نومبر کو ہوگی۔

بختاور بھٹو کے ہونے والے شوہر کون ہیں؟ پیپلزپارٹی نے وضاحت جاری کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہید بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی محمود چوہدری سے 27 نومبر کو ہوگی۔

محمود چوہدری، محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق پرانے لاہور سے ہے۔

محمد یونس 1973ء میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی محنت سے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں کاروبار جمایا۔

یہ بھی پڑھیے

بے نظیر کی صاحبزادی بختاور کی منگنی کا کارڈ منظر عام پر

محمود چوہدری پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ وہ 28 جولائی 1988ء میں ابوظہبی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہی سے حاصل کی اور پھر برطانیہ چلے گئے۔

محمود چوہدری نے اعلیٰ تعلیم یونیورسٹی آف ڈرہم سے حاصل کی۔

پیپلزپارٹی کے ٹوئٹ کے بعد بختاور بھٹو نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا۔ انہوں نے نیک تمناؤں کے اظہار پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بدقسمتی سے کارڈز بھیجے جانے سے پہلے ہی لیک ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کی امریکہ میں کسی بھی خاندان کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں ہے۔ امید ہے کہ اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی۔

متعلقہ تحاریر