کرکٹر سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی باؤلنگ کرانے کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ سرفراز نے سوئنگ باؤلنگ کراتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو بیٹ کردیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ سرفراز کی باؤلنگ کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں عبداللہ سرفراز ہوٹل کی لابی میں سابق کرکٹر باسط علی کو باؤلنگ کرواتے ہوئے بال کو سوئنگ کرتے ہیں اور باسط علی بیٹ ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کی مالی مشکلات کم کرنے کےلئے رمیز راجہ کا انوکھا اقدام
باسط علی ، عبداللہ سرفراز سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کس کی طرح فاسٹ باولر بننا چاہتے ہو؟
عبداللہ سرفراز جواب دیتے ہیں کہ میں محمد عامر کی طرح بننا چاہتا ہوں۔
اسپورٹس کے صحافی نے قادر خواجہ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "عامر بھائی کیا کہتے ہیں۔”
بڑے کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادہ عبداللہ کی باسط علی کو بہترین باولنگ.. باسط بھائی نے پوچھا کس کی طرح بننا ہے شہزادے نے جواب دیا محمد عامر کی طرح بنوں گا
سیفی بھائی ماشاءاللہ عبداللہ ابھی سے بہترین سوئنگ کر رہا ہے..
عامر بھائی کیا کہتے آپ؟@iamamirofficial @SarfarazA_54 https://t.co/M5ilAWkIfl— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 4, 2021
دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی سرفراز احمد کے صاحبزادہ عبداللہ کی باولنگ کے دیوانے نکلے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی قادر خواجہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے لکھا ہے کہ "یہ تو میرے سے بھی اچھی سوئنگ کر رہا ہے انشاءاللہ ایک دن پاکستان سے کھیلے گا۔”