ایپل نے فراڈ سے متعلق شکایت کے لیے فیچر دوبارہ متعارف کروا دیا

چاہے مواد اشتعال انگیز ہو یا غیرقانونی، یا پھر صارفین کو رقم سے محروم کرنے کے لیے کوئی فراڈ ہو، اس سب کے متعلق شکایت باآسانی کی جاسکے گی۔

ایپل اپنے ایپ اسٹور میں ایک تبدیلی لارہا ہے۔ ایپ اسٹور پراڈکٹ پیجز پر "رپورٹ اے پرابلم” کا لنک دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔ اس لنک کے ذریعے صارفین کو ایپ کے استعمال میں درپیش مسائل سے متعلق شکایت کرنے میں سہولت رہے گی۔

چاہے مواد اشتعال انگیز ہو یا غیرقانونی، یا پھر صارفین کو رقم سے محروم کرنے کے لیے کوئی فراڈ ہو، اس سب کے متعلق شکایت باآسانی کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل کا بڑا اعلان، ہر ملازم کو 1000 ڈالر بونس ملے گا

ایپل نے کافی برس قبل "رپورٹ اے پرابلم” کا بٹن اپنے ایپ اسٹور پر سے ہٹا دیا تھا۔ نئی رپورٹس کے مطابق کئی بڑی ایپس فراڈ کرکے صارفین سے رقم بٹور رہی ہیں اور اس صورتحال پر کانگریس نے بھی ایپل سے وضاحت طلب کی ہے۔

یہ بٹن اس ہفتے کے آغاز میں دوبارہ نظر آنا شروع ہوگیا تھا لیکن ایپل نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان آج ہی کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہے اور باقی خطوں میں جلد آجائے گا۔

یہ بٹن صرف ان ایپس پر نظر آئے گا جو کہ صارفین نے اپنے موبائل فون میں انسٹال کی ہوئی ہیں۔

جب اس پر کلک کیا جائے گا تو صارفین کے پاس فراڈ سے متعلق شکایت کرنے، اشتعال انگیز، نازیبا اور غیرقانونی مواد کی شکایت کرنے کا آپشن ہوگا۔

متعلقہ تحاریر