مرتضیٰ وہاب کراچی کی گم گشتہ عظمت بحال کرنے کے لیے کوشاں

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈینسو ہال کی قدیم عمارت کو نجی شعبے کے اشتراک سے اصل حالت میں بحال کروا دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کے لیے ایک اور اقدام، ڈینسوہال کی قدیم عمارت کو اصل حالت میں بحال کردیا گیا۔ ڈینسو ہال کی قدیم عمارت کو نجی شعبے کے اشتراک سے بحال کیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈینسو ہال کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سمندری طوفان شاہین ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے اصل امتحان

کراچی اور لاہور کے بغیر سینما کی رونق کیسے بحال ہوگی؟

میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر اور دیگر افراد ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈینسو ہال کی عمارت کے باہر شہریوں کے لئے "اربن اسپیس” بھی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی ذمہ داری لیتی ہے، ڈینسو ہال کی عمارت انتہائی خوبصورت لگ رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ڈینسو ہال کی عمارت میں چھوٹے چھوٹے اربن فاریسٹس بھی بنائے گئے ہیں تاکہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جاسکے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ شہریوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے میں حصہ لے رہے ہیں، ہم مل کر اپنے کراچی کی اصل روشنیاں بحال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر