اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی خوبرو خاتون گرفتار، درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے موبائل سے اعلیٰ افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

کوئی بھی معاشرہ جرائم سے مکمل طور پر پاک نہیں ہوتا جرائم پیشہ عناصر بعض اوقات ایسے ایسے نت نئے ہتھکنڈے اپناتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ  مار کر اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے، بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر حنا محمود کو نواب ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

کمالیہ میں بااثر ملزمان کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد،بدفعلی کی کوشش

ابتدائی تفتیش کے مطابق حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی برآمد کر لی گئی ہیں ، جن کی بنا پر وہ اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرتی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزمہ حنا محمود کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر