اپرچترال فری اسٹائل پولو مقابلے، ملک بھرسے چالیس سے زائد ٹیمیں شامل
سولہ سال بعد ہونے والی چیمپین شپ کا سہرا ضلعی انتظامیہ کو جاتا ہےجنہوں نے میچز کےلئے بھرپور کوشش کی

اپرچترال میں خیبرپختونخوا ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام تین روزہ شندورپولو فیسٹول میں فری اسٹائل پولو کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے چیمپئن شپ میں ملک بھرسے چالیس سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہونے والے نیشنل پولو میچز کا مقصد فری اسٹال پولو کھیل کو فروغ دینے کے ساتھ سیاحوں کو اپرچترال کی طرف راغب کرنا ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اس موقع پر بتایا کہ اس چیمپین شپ کا آغاز سولہ سال بعد ہوا ہے جسکا کریڈٹ مقامی انتظامیہ کو جاتا ہے ، انھوں نے بتایا کہ روایتی کھیل کو دیکھنے کےلئے ملک کے مختلف حصوں سے سیاح چترال پہنچ چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ پولو کے کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں اوراس کی بقا کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ترال کا تاریخی پولو گراؤنڈ کچرا کونڈی میں تبدیل
چترال سے سینیٹر کے لیے خاتون اُمیدوار فلک ناز نامزد
سولہ سال بعد منعقد ہونے والے فری اسٹائل پولو کے مقابلے میں پہلا میچ چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان ہوا، یہ مقابلے 25 اکتوبر تک جاری رہیں گے جس کو دیکھنے اور اس روایتی تاریخی کھیل سے لطف اندوز ہونے کےلئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اپر چترال میں موجود ہے۔









