کمالیہ میں 7 سالہ گھریلو ملازم پر مالک کا بدترین تشدد

7 سالہ علی رضا کے کان پر زخم اور جسم کے متعدد پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ کمالیہ میں 7 سالہ یتیم بچے پر مالک کا بہیمانہ تشدد ، ڈنڈوں اور پائپ سے مار مار کر جسم کو زخموں سے چور کردیا۔

بااثر مالکان نے ظلم کی انتہا کردی۔ کمسن گھریلو ملازم علی رضا کو ڈندوں اور تاروں اور پائپ سے مار مار کر ادھ منوا کردیا۔

متاثرہ بچے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اس کے والد انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس کی والدہ فالج کی مریضہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی کراچی کی کوئٹہ میں کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی، 3آئس فیکٹریاں سیل، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

علی رضا نے بتایا کہ مالک قاسم شاہ روزانہ تشدد کرتا ہے۔ سارا دن کام کاج کرنے پر صرف 1500 روپے ماہانہ تنخواہ دیتا ہے۔

ظلم کے شکار بچے علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ میرے مالک قاسم شاہ گزشتہ ایک سال سے مجھے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہتے ہیں اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔

یتیم کمسن گھریلو ملازم علی رضا کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے سخت اذیت کا شکار ہوں اور کئی دن تک کھانا بھی نہیں دیتے ہیں جب معزور ماں مجھے ملنے آتی ہے تو پیار کرنے لگ جاتے ہیں۔

طبی معائنے پر پتا چلا کہ دھمکیوں اور ظالمانہ روہے کی وجہ سے بچہ شدید ذہنی دباو کا شکار ہوچُکا ہے۔ محلے داروں کو کا کہنا ہے کہ انسان کی شکل میں چُھپے درندوں کی بھینٹ چڑھنے والا متاثرہ یتیم بچے کو انصاف ملنا چاہیے۔ حکام بالا فوری نوٹس لیں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ بچے کو آزادی مل سکے۔

متعلقہ تحاریر