سعودی معاونت کے مثبت اثرات، انٹر بینک میں ڈالر 1.52 روپے سستا ہوگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے اسپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کا اعلان کیا تھا۔
روپے نے مضبوطی پکڑنا شروع کر دی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 52 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی معاونت کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 1.52 روپے گر کر 173.75 روپے پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں ڈالر 58 پیسے مزید مہنگا ہوکر 175 روپے کا ہوگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی اونچی اڑان جاری رکھتے ہوئے 175 روپے کی شاخ پر ٹھکانہ بنا لیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے اسپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی اسپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بھیجے جائیں گے۔”
Breaking news
Saudi Arabia announcement support Pakistan with 3 billion US dollar as deposit in Pakistan central bank
and also financing refined petroleum prodcut with 1. 2 billion us dollars during the year https://t.co/z2izW1avIT https://t.co/z2izW1avIT— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 26, 2021
فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ رواں سال سعودی عرب 1.2 بلین ڈالر کی ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات بھی پاکستان کو فراہم کرےگا۔