ماسٹر ہیئر کٹ سیلون قومی کرکٹر کا پسندیدہ سیلون
سیلون مالک ندیم علی کا کہنا ہے جس دن پاکستانی ٹیم کو میچ ہوتا ہے اس دن صارفین کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔
پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں جانے سے قبل اپنی پرفارمینس کے ساتھ ساتھ خوبصورت نظر آنے کیلئے اپنے اپنے ہیئر ڈریسر سے تیار ہو کر روانہ ہوئے۔ جبکہ موجودہ ورلڈ کپ کے لیے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے علاقے میں واقعے "ماسٹر کٹ ہیئر سیلون” کے مشہور باربر ندیم علی اور رحمان علی سے ہیئر ٹریسنگ کروا کر روانہ ہوئے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی مجموعی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اقبال ٹاؤن میں واقع ماسٹر کٹ ہیئر شاپ نے انہیں کھلاڑیوں سے منسوب آفر کا اعلان کیا ہے جس روز پاکستان کا میچ ہوگا اس دن خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر ہو گی۔
ندیم علی نے نیوز 360 سے گفتگو میں بتایا کہ ان تینوں کھلاڑیوں کی مجموعی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے خصوصی آفرز بھی ان کے ناموں کے ساتھ منسوب کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امن کی بحالی کےلیے ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے گی، عثمان بزدار
قصور کے پھل والے میونسپل کمیٹی سے زیادہ بااختیار، گرین بیلٹ پر قبضہ
شاہین شاہ افریدی کی فائر جیسی تیز باؤلنگ کو دیکھتے ہوئے "شاہین شاہ فائر ہیئر کٹ” ، "محمد رضوان ڈائٹنگ فیشل” ، "بابر اعظم گولڈن فیشل”
جس دن پاکستان کا میچ ہوگا 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ رکھا ہے اور انشاء اللہ پاکستان یہ ورلڈ کپ جیتے گا پاکستان کے ٹورنامنٹ جیتنے پر ایک روز کٹنگ، فیشل وغیرہ سب فری ہوگا۔
ندیم علی ویسے تو بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی کٹنگ کر چکے ہیں جبکہ اس ٹورنامنٹ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق، انگلینڈ ٹیم جیسن رائے اور کمینٹیٹر شین وارن کی بھی کٹنگ کر چکے ہیں۔
ماسٹر کٹ کے کو اونر رحمان علی نے بتایا لوگ اپنے من پسند کھلاڑیوں کے ہیئر اسٹائل بنانے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں اور جس دن پاکستان کا میچ ہوتا ہے تو رونق بھی بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ جبکہ گاہکوں کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میچ دیکھنا پسند ہے یہاں آکر پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمینس کو دیکھتے بھی ہیں اور ڈسکاؤنٹ آفرز کا بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹاکرا۔ پاکستان کی مجموعی طور پر بہترین پوزیشن قائم۔ پاکستان نے حالیہ میچز میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو عبرتناک شکست دیتے ہوئے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اپنی قابلیت کا سکہ منوایا ہے۔