بابر اعظم کی والدہ شدید علیل، صبا قمر کی ٹویٹ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی والدہ وینٹیلیٹر پر ہیں، بابر اعظم قوم کے ہیرو ہیں، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، صبا قمر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی اور ٹیم کی بہترین کارکردگی سے قوم کے لیے خوشیاں سمیٹ رہے ہیں لیکن دوسری طرف ان کی والدہ شدید علیل ہیں۔
یہ بات اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی والدہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔
Babar Azam’s mother is on ventilator. She couldn’t watch the last three matches, let’s pray that may Allah (SWT) bless her with the best of health. Aameen. @babarazam258 you’re our hero, my prayers are with you! 🙂
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 30, 2021
صبا قمر نے لکھا کہ بابر اعظم کی والدہ کے لیے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائیں، انہوں نے مزید لکھا کہ بابر اعظم آپ ہمارے ہیرو ہیں، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
اس وقت بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یقیناً یہ بات ان کے لیے بھی بہت تکلیف دہ ہوگی کہ ایک طرف اُن کی وجہ سے پورا ملک خوش ہے اور ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں آنے کا منتظر ہے تو دوسری طرف والدہ بیمار ہوگئی ہیں۔
آئیے، سب مل کر بابر اعظم کی والدہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ممی جی کو مکمل طور پر صحت یابی عطا فرمائے اور قومی کرکٹ ٹیم کو آئندہ تمام میچز میں سرخرو کرے۔