محمد شامی کا دفاع، ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی

فری پریس جرنل کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں ایم ایس دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی ملی تھی۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد محمد شامی کا دفاع کرنے پر انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپنی 10 ماہ کی بیٹی کے خلاف عصمت دری کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

آندرے بورجیس نامی ٹوئٹر نے انڈین ٹیم کے کپتان کو ملنے والی دھمکی کو شیئر کیا ہے کہ “کوہلی اور انوشکا کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے مسلمان ساتھی کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر تعصب بالکل غلط ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

مخالف ٹیم کے لیے جشن منانا خلافِ قانون کیسے ہوگیا؟ سابق ٹینس اسٹار

گھر کے شیر دبئی میں ڈھیر ، انڈین ٹیم مبصرین کے نشانے پر

این ڈی ٹی وی اور گلف نیوز کی کالم نگار سواتی چترویدی نے بھی ایک ننھی بچی کے خلاف دھمکیوں کی جانب توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دھمکی اس بنیاد پر دی جارہی ہے کہ بچی کے والد نے اپنے ساتھی کے حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

سواتی چترویدی نے مزید لکھا ہے کہ "ایسے شخص کو تو جیل میں ہونا چاہیے۔”

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خاص طور پر ہندوستان میں کسی مسلمان کرکٹر کا انتہا پسندوں نے اس طرح سے مذاق اڑایا ہو۔

حال ہی میں پاکستان سے ہارنے کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے محمد شامی کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے اسے غدار قرار دے دیا تھا۔

بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات اس وقت بھی سامنے آتے ہیں جب انڈین ٹیم پاکستان کے خلاف فتح مند ہوتی ہے۔ ہندو خوشی میں مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں اور اکثر اوقات تو ان کے گھر تک جلا دیتے ہیں۔

فری پریس جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر انسٹاگرام کے ایک صارف نے ایم ایس دھونی کی پانچ سال کی  بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی ، کیونکہ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں چنئی سپر کنگز (CSK) کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر