ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بنگلادیش کا جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 85 رنز کا ہدف
سپر 12 مرحلے کے 18ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 85 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے 18ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ نمبرز کا کھیل کیا ہے؟ ویڈیو ریلیز
نہرو کپ: جب 32 برس قبل پاکستان نے انڈیا میں فتح حاصل کی
بنگلادیش کی جانب سے اننگز کی ابتداء محمد نعیم اور لتن داس نے کی۔ 22 کے اسکور پر بنگلادیش کی پہلی وکٹ گری جب محمد نعیم 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ بھی 22 کے اسکور پر گری جب سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ کاگیسو رابادا نے حاصل کی۔
تیسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب محمد مشفیق الرحیم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی اور 5ویں وکٹ بھی 34 کے مجموعے پر گھر لوٹ گئی ۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لتن داس تھے انہوں نے 36 گیندوں پر 24 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی 7ویں وکٹ 64 رنز پر اور 8ویں وکٹ 77 رنز پر گری۔ بنگلادیش کی 9ویں اور 10ویں وکٹ 84 کے مجموعی اسکور پر گرے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر انرچ نورٹجے رہے انہوں نے 8 اسکور دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاگیسو ربادا نے بھی 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تبریز شمسی نے 21 رنز دےکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوائن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
میگا ایونٹ کا آج دوسرا میچ پاکستان اور نمیبیا کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان تین میچز جیت کر گروپ ٹو میں ٹاپ پوزیشن پر بیٹھا ہے جبکہ نمیبیا کے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔