ایل این جی معاملات:شہباز گل کا مفتاح اور شاہزیب پر ملی بھگت کا الزام

معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا کہ مذکورہ بھائی کی حکومت ٹرمینل کے قیام سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم حکومتی عہدیدار شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام لیے بغیر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ایک بڑی نجی فرم کو گیس ٹرمینل لگانے کی اجازت دینے کے لیے رشوت لی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطے شہباز گل نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ایک بڑی نجی کمپنی نے نیا گیس ٹرمینل لگانے کے لیے ٹافی بیچنے والے بھائی کو رشوت دی۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

جمشید اقبال چیمہ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

کالعدم تنظیم اور حکومتی معاہدے پر جنگ گروپ کی مبہم ادارتی پالیسی

معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا کہ مذکورہ بھائی کی حکومت ٹرمینل کے قیام سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "اب ٹافی بیچنے والا بھائی ایک پڑھے لکھے خوش شکل شخص کو ٹافیاں کھلاتے ہیں جو ٹی وی پر ایل این جی پر شو کی میزبانی کرتا ہے۔”

 

سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا واضح اشارہ مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ کی طرف تھا جو ایل این جی پر باقاعدگی سے پروگرام کررہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے جو رشوت کے الزامات نام لیے بغیر مفتاح اسماعیل پر لگائے ہیں کیا ان کے پاس ان الزامات کے ثبوت ہیں اور اگر ہیں تو انہیں عوام کے سامنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش کرنے چاہئیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔

متعلقہ تحاریر