ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نقش قدم پر چل پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے چند دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو گزشتہ روز 8 وکٹوں سے شکست دی۔ بعد ازاں عبرتناک طریقے سے میچ ہرانے کے بعد بھارتی کھلاڑی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم سے ملنے ڈریسنگ روم جا پہنچے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور چند دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شکست خوردہ ٹیم سے ملاقات کر کے ان کے کھیل کی تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

چند روز قبل ایسا ہی کچھ پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا تھا جب وہ نمیبیا کی ٹیم کو میچ ہرانے کے بعد ان سے ملنے کے لیے ڈریسنگ روم پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

ٹی 20 ورلڈکپ میں سبز ہلالی پرچم غالب، پاکستان کی نمیبیا کو شکست

پاکستان سے ٹیم مینجر منصور رانا اور کھلاڑی شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد حفیظ نے نمیبیا کے پلیئرز سے ملاقات کی تھی۔

ہماری کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی ہے کہ آئندہ جب کبھی ایسا جیتنے والی ٹیم ہار جانے والی ٹیم سے ملاقات کرے گی تو پاکستان کا نام یاد کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے لیے بس یہی ایک پیغام ہے، ‘تم جیتو یا ہارو سنو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہمیں تم سے پیار ہے’۔

متعلقہ تحاریر