افغانستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 125 رنز کا ہدف
افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بھارت کےلئے بھی اہم ہے آج کا میچ فیصلہ کرے گا کہ بھارت سیمی فائنل میں جائے گا یا نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے سپر 12 مرحلے سیمی فائنل کے لئے افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بھارت کےلئے بھی اہم ہے آج کا میچ فیصلہ کرے گا کہ بھارت سیمی فائنل میں جائے گا یا نہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظبی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے کے 40 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ میچ کا آغاز ہوتے ہیں افغانستا ن کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی ، افغانستان کے اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد 2 اور 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
سب مذاق تھا، میں ریٹائر نہیں ہوا، کرس گیل
زازئی کو ٹرینٹ بولٹ نے 2 کے انفرادی اسکور پر مچیل سینٹر کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ محمد شہزاد کو چار کے ا نفرادی اسکور پر ایڈم ملنے نے پویلین بھیجا ان کے بعد رحمان اللہ بھی زیادہ دیر ٹک نا سکے اور ٹم ساؤتھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ نجیب اللہ 73 رنز اسکور کرکے نمایا رہے۔









