مولانا کی امامت میں نیا احتجاج گذشتہ سے مختلف نہیں ہوگا، فوادچوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں کسی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے

اسلام آباد: فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاروں نے آج ایک اور بیٹھک لگائی مولانا کی امامت میں ہونے والا احتجاج گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہ ہوگا، یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں کسی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

حزب اختلاف کی  جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں کسی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے، اپوزیشن کو بارہا سمجھایا اجلاسوں کی تاریخیں نہیں اپنے لچھن بدلیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انڈیا کو سیمی فائنل تک پہنچنے کا راستہ بتا دیا

فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی اتحاد کی تردید کردی

انہوں نے  کہا کہ ناکام اور عوام سے مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کے لیے آج ایک اور بیٹھک لگائی،انہیں انتخابی نظام کی تطہیر اور معیشت کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور نہ اس ایجنڈے سے پیچھے ہٹیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات  کا کہنا تھا کہ یہ گروہ انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے  رکھنا چاہتا ہے اکہ ان کی بقا کے امکانات زندہ رہیں، ان کی آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ یہ ہے کہ انتخابات میں شفافیت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،  اور  اچھےکام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ 120 ارب کے تازہ ترین ریلیف پیکیج کے سامنے آتے ہی اس گروہ کو اپنا مستقبل مستقل تاریکیوں کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے

، معیشت کی تباہی کی بنیاد رکھ کر یہ جس غریب عوام پر عرصہ حیات تنگ کرکے گئے وزیراعظم مسلسل ان کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر