مجسٹریٹ کے بعد سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو پیش ہونے کا حکم
دوران سماعت گلوکار علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ الزام لگا کر باہر بھاگ جائیں۔
ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد یاسین شاہین نے میشا شفیع کی جانب سے عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کی ضلع کچہری میں ذاتی حیثیت میں طلبی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
متھیرا کے چاہنے والے دس لاکھ سے تجاوز کرگئے
ایوشمان کھرانا نئی فلم میں فٹنس انسٹرکٹر بن گئے
معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کے وکیل نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ الزام لگا کر باہر بھاگا جائے۔
عدالتی استفسار پر گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع شادی شدہ ہیں، کووڈ 19 کی وجہ سے بھی پاکستان نہیں آ رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ مجسٹریٹ نے میشا شفیع کو ذاتی طور پیش ہونے کا حکم جاری کر رکھا ہے اور میشا شفیع کی پیش نہ ہونے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین شاہین نے سماعت کرتے ہوئے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجسٹریٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔