انضمام کو 14 سال بعد یاد آیا کہ باب وولمر مسلمان ہوگئے تھے؟ عمیر علوی
سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر نے اپنی وفات سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر نے اپنی وفات سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2007 کے دوران پراسرار طور پر انتقال کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
انضمام الحق کی بابر اعظم کو بیٹنگ بہتر بنانے کی تلقین
سعید انور اب ٹوئٹر پر چھکے چوکے لگائیں گے
اسپورٹس جرنلسٹ عمیر علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اگر باب وولمر مسلمان ہوگئے تھے تو انضمام الحق کو یہ بات بتانے میں 14 برس کیوں لگے؟ وولمر کو اسلامی طریقے سے مدفون کیوں نہیں کیا گیا؟
If Bob Woolmer was a Muslim, why did it take Inzi 14 years to disclose that? Why wasn’t he buried according to the Muslim custom? His wife clearly was the person closest to him and I am sure had no clue. Either Inzi should explain his memory loss for 14 years, or plz shut up! 2/2
— Omair Alavi (@omair78) November 11, 2021
عمیر نے مزید لکھا کہ ان کی اہلیہ ان کے قریب ترین تھیں اور میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم ان کا کہنا تھا کہ یا تو انضمام الحق 14 سال سے اپنی یادداشت کھونے کا اعتراف کریں یا خاموش ہوجائیں۔
عمیر علوی نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ انضمام الحق اگر 1996، 1999، 2003 اور 2007 کے ورلڈکپ میچز کے دوران اپنی کارکردگی پر دل کھول کر بات کریں تو مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دو کروڑ یوٹیوب سبسکرائبرز کا ہدف حاصل کرلیں گے۔
To increase his YouTube subscribers … I am sure he will cross the 20000000K mark if he once speaks his heart and explains his conduct in the major matches of 1996, 1999, 2003 & the 2007 World Cups. According to him, Woolmer converted to Islam after losing to WI? Seriously!
— Omair Alavi (@omair78) November 11, 2021