محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  آسٹریلیا کے خلاف ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے  شائقین کے  دل تو جیتے ہی اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کرلیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹر  رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 20 انٹرنیشنل اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی محمد رضوان بھارتی باؤلر محمد شامی کے حق میں بول پڑے

پی ایس ایل 6 میں محمد رضوان اور بابر اعظم شائقین کی توجہ کا مرکز

انہوں نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے 20 اننگز کھیلیں اور فی اننگز 50 کی  اوسط رنز اسکور کئے ہیں۔ رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں یہ شاندار کارنامہ  آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کو چھکا لگا کراپنے انجام دیا۔

متعلقہ تحاریر