محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر افسران عہدوں سے فارغ
تین مختلف نوٹی فکیشنز کے تحت 108 افسران کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر پرانے افسران کو عہدوں سے فارغ کرتے ہوئے نئے افسران کو تعینات کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے مختلف نوٹیفیکیشن کے ذریعے او پی ایس افسران کو فارغ کیا ہے۔ پہلے نوٹیفیکیشن میں 98 افسران فارغ کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے نوٹیفیکیشن میں 9 اور تیسرے نوٹیفیکیشن میں ایک افسر کو فارغ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
سپریم کورٹ کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر افسران عہدوں سے فارغ کردیے گئے ہیں ، 18 نومبر کی سماعت سے قبل بلدیاتی اداروں سے او پی ایس افسران فارغ کیے گئے ہیں۔ عدلیہ نے محکمہ بلدیات کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
جن افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایس سی یو جی کی مختلف برانچز سے ہے جبکہ کونسل سروس افسران کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم پوسٹوں پر افسران کی کمی ہونے کا اندیشہ ہے ، ان کی فراغت کے بعد بلدیاتی امور تعطل کا شکار ہو جائیں گے۔ 108 افسران میں میونسپل کمشنرز، چیف افسران اور ٹاؤن افسران شامل ہیں۔