عمر شریف کی موت کا جو بھی سبب بنا معاف نہیں کروں گی ، زریں عمر
زریں عمر کا کہنا ہے کہ 40 روز سے میں نے ناشتہ نہیں بنایا، شادی کے وقت کھانا پکانا آتا ہی نہیں تھا سب عمر کے لیے سیکھا تھا
مرحوم عمر شریف کی اہلیہ ذریں عمر کا کہنا ہے کہ موت تو ایک روز آنی ہی ہے لیکن جو لوگ عمر شریف کی موت کا سبب بنے میں اُن کو کبھی بھی معاف نہیں کروں گی۔
کنگ آف کامیڈی کا لقب پانے والے مرحوم عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر عمر شریف کے مداحوں کےلئے پیغام میں کہا ہے کہ چالیس روز سے میں نے ناشتہ نہیں بنایا، شادی کے وقت کھانا پکانا آتا ہی نہیں تھا سب عمر کے لیے سیکھا صبح آپ کے لیے ناشتہ بنا کے ٹرالی سجها کے لانا اچھا لگتا تھا لیکن اب میں ناشتہ نہیں بناتی۔ اب صبح اٹھ کر چاے کا کپ سائیڈ ٹیبل پے نہیں رکھتی ، اب صبح بیڈ روم کا ٹی وی ان نہیں کرتی ، اب آپ کی کرسی خالی رہتی ہے اس پر کوئی نہیں بیٹھتا۔
یہ بھی پڑھیے
ظرافت کا ایک عہد تمام ، عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
عمر شریف کے بغیر تھیٹر میں مزہ نہیں، کامیڈین سلیم آفریدی
View this post on Instagram
انھوں نے کہا کہ سب کچھ بدل گیا ، موت تو ایک دن سب کو ہی آنی ہے مجھےبھی آئے گی لیکن عمر شریف کی موت کا جو کوئی بھی سبب بنا ان کو میں کبھی معاف نہیں کرونگی جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا ان کو جس نے رولایا میں معاف نہیں کرونگی روز محشر گریبان پکڑوں گی انھیں اللہ بھی معاف نہیں کرے گا، چالیس روز پہلے شادی شدہ اور آج بیوہ ہوں میں معاف نہیں کرونگی۔