سندھ اسمبلی میں تجاوزات پر نظرثانی کی قرارداد منظور
اپوزیشن نے فہمیدہ سیال اور ناظم جوکھیو کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی جسے مسترد کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے صوبے میں نسلہ ٹاور سمیت دیگر تجاوزات سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین نے فہمیدہ سیال اور ناظم جوکھیو قتل کے خلاف قرار داد پیش کرنے کی کوشش کی جس پر ایوان میں حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان خوب نعروں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تاہم اس دوران حکومت نے تجاوزات سے متعلق عدالتی حکم پر نظر ثانی کی قراداد منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر فیصل واوڈا اور جاوید لطیف کے اعلیٰ عدلیہ پر سنگین الزامات
اسلام آبادمیں ہلچل، حکومت اور حزب اختلاف کی صف بندیاں جاری
سندھ اسمبلی کا ایوان بنا مچھلی بازار
حکومت کی جانب سے ندا کھوڑو نے تجاوزات اور مختلف عمارتوں پر عدالتی حکم پر نظر ثانی سے متعلق قرار داد پیش کی جس کی اپوزیشن نے بھرپور مخالفت کی ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور قرار داد کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔
اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن نے قرارداد کے خلاف خوب احتجاج کیا اور اسے مسترد کیا۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔









