رومانیہ کے گلوکار ‘ایڈرین سینا’ کا اپنی چھٹیاں ہنزہ میں گزارنے کا اعلان
انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک مختصر ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی چھٹیاں وادی ہنزہ میں گزاریں گے
رومانیہ کے گلوکار ایڈرین سینا کا پاکستان کے ساتھ رشتہ گزرتے وقت کےساتھ گہرا ہوتا جارہا ہے ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ دوروں کی منسوخی کے بعد وہ پاکستان کے دفاع میں سامنے آئے تھے جبکہ وہ گذشتہ ایک سال سے پاکستان میں موجود ہیں اور ہرسطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔
Hello Pakistan,
This time I have decided to spend some of my holidays in Hunza Pakistan to show the World that Pakistan is a Safe and Beautiful country. pic.twitter.com/il5EQaHqWk— Akcent (@akcentofficial) October 14, 2021
برومانیہ سے تعلق رکھنے والے میوزیکل بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے لینڈ سنگر ایڈرین سینا نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی چھٹیاں وادی ہنزہ میں گزاریں گے۔
مختصر ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ’ہیلو! میں اکسینٹ ہوں اور میں ایک بار پھر پاکستان میں وہاں کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی محسوس کروں گا۔‘ ایڈرین سینا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس بار، میں نے اپنی کچھ چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔‘
واضح رہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو انھوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے مداحوں کا آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ 24 نومبر کو پاکستان آرہے ہیں آخر میں اُنہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اب بھی پاکستان جاؤں گا کیونکہ مجھے اپنے مداحوں سے محبت ہے۔پاکستان پہنچ کر ملک میں ہونے والی درجنوں تقاریب میں شرکت کی انھوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان میں سب سے محفوظ محسوس کرتا ہوں یہ مجھے میرے گھر جیسا لگتا ہے پاکستان غیر ملکیوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔
Coming to Lahore on 24 November at Governor House VOK organized by J.H Entertainment thanks to the prime minister of Pakistan Mr. Imran Khan, Governor Punjab, CM Punjab, Women Development Task Force Punjab Ms. Tanzila Imran Khan @ImranKhanPTI @ChMSarwar@KhanTanzila
— Akcent (@akcentofficial) October 19, 2019
اس سے قبل انھوں نے بھارت کے زخموں پر نمک پاشی کرتےہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد دی تھی اور ساتھ ہی ایک بار پھر ’فنٹاسٹک چائے‘ کو یاد بھی کیا ہے۔
Congratulations to you my friend for being promoted to the rank of Lieutenant General @peaceforchange I can’t wait to have the Fantastic cup of tea again. #AsifGhafoor #ISPR #Akcent pic.twitter.com/gQWMPk0Ca7
— Akcent (@akcentofficial) November 25, 2020
Met @officialDGISPR Pakistani tea is Fantastic ☕ pic.twitter.com/S07q6idnxz
— Akcent (@akcentofficial) November 25, 2019