مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدات میں کمی کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم کے مشیر تجارت کا کہنا ہے جو کیپٹیو پاور پلانٹس بجلی فروخت کرتے ہیں ان کے لیے گیس میں کمی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دسمبر میں گیس کی کمی کی وجہ سے برآمدات میں کمی آسکتی ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے سمیت دیگر کمپنیوں کو اور جن کے پاس کیپٹیو پاور پلانٹس ہیں انہیں گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رہےگی۔

یہ بھی پڑھیے

ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومت کا وِسل بلوور متعارف کرانے  فیصلہ

ملک میں کپاس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دادؤ کا کہنا تھا کہ اسٹیل پروسیسنگ یونٹس کو بھی سردیوں کے موسم میں گیس ملے گی- جو کیپٹیو پاور پلانٹس بجلی فروخت کر رہے ہیں ان کے لیے گیس میں کمی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایران کو ایل این جی کے بدلے چاول بھیج رہے ہیں۔ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سادہ سائیکل کیپٹیو پاور پلانٹس کو بجلی پیدا کرنے کے لیے جو گیس فراہم کررہے اس میں کچھ کمی کی جائے گی مگر کتنے فیصد کمی کی جائے گی اس حوالے سے ابھی کوئی معیار طے نہیں کیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹآئل سیکٹر میں اب تک مزید 2 بلین ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ مالی سال 2020-21 کے دوران برآمدات کا حجم 25.3 ارب ڈالر رہا جو مالی سال 2019-20 کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ تھا۔

رواں مالی سال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں برآمدات کا حجم سب سے زیادہ رہا ہے اور امید ہے کہ مالی کے اختتام تک برآمدات 38.7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں برآمدی شعبے کے لیے خام مال پر ڈیوٹی میں مزید کٹوتی متوقع ہے۔ اس وقت برآمدات کے لیے خام مال پر 40 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ہیں۔

متعلقہ تحاریر