پاکستان میں یوریا کھاد کی فی بوری 1718 روپے میں دستیاب

بین الاقوامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمت 854 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے۔

پاکستان میں یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1718 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی منڈی میں یوریا کھاد کی فی بوری 5978 روپے میں دسیتاب ہے۔

نیوز 360 کے بزنس ڈیسک ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمت تقریباً 854 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے ، یعنی بین الاقوامی مارکیٹ میں یوریا کھاد فی بوری تقریباً 5 ہزار 978 روپے میں دسیتاب ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ

چین دنیا کا امیر ترین ملک، مجموعی دولت 120 کھرب ڈالرز

بزنس ڈیسک ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی قیمت 338 ڈالر فی ٹن سے بڑھ کر 637 ڈالر میٹرک ٹن ہو گئی ہے ، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کا خرچہ 30 ڈالر میٹرک ٹن سے بڑھ کر 45 ڈالر میٹرک ٹن ہوگیا ہے۔

نیوز 360 کے بزنس ڈیسک ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر ہم مقامی ڈی اے پی کی قیمت کا موازنہ بین الاقوامی قیمتوں کے ساتھ کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ ڈی پی اے کی فی بیگ کی قیمت 7,932 روپے ہو جائے۔

دوسری جانب وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ زرعی ان پٹ یعنی (کھاد) پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور ربیع کی فصل 2021-22 کی ضرورت کے لیے تمام کھادیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

سید حسین جہانیہ گردیزی نے کہا کہ حکومت پاکستان یوریا کھاد کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے کھاد کی صنعت کو سبسڈی پر گیس فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر