آباد نے کراچی میں تعمیرات روکنے کا اعلان کردیا

چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ سرمایہ کار مطمئن نہیں، تعمیراتی صنعت کے لیے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔

آباد نے شہر قائد میں ہر قسم کی تعمیرات بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا ہے کہ ہمیں سرمایہ کاروں کو مطمئن کرنا ہے۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی میں زیر تعمیر تمام منصوبوں پر کام روک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کردی

پاکستانی اسٹارٹ اپس میں بلند ترین سرمایہ کاری ریکارڈ، بلومبرگ

انہوں نے تعمیرات کے شعبے میں حکومتی اقدامات کو نا کافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن اداروں سے منصوبے کی منظوری لیتے ہیں بعد میں انہیں تسلیم نہیں کیا جاتا۔

چیئرمین آباد نے سوال کیا کہ ہمیں واضح طور پر بتایا جائے کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کس ادارے سے این او سی حاصل کریں جس پر بعد میں اعتراض نہ کیا جائے؟

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ پہلے پراجیکٹ منظور کر لیا جاتا ہے اور بعد میں اس پر اعتراضات کیے جاتے ہیں جس سے خریدار اور بلڈر دونوں ہی پریشان ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آباد (ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز) نے اسی وجہ سے کراچی میں آج سے تعمیرات پر کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر