سندھ:خسرہ و روبیلا مہم، 19.1 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا رکارڈ قائم
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 2018 میں خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگنے کے بعد خسرہ کیسز میں نمایاں کمی آئی تھی۔
سندھ میں خسرہ و روبیلا مہم اختتام پزیر ہوگئی، تاہم اس مہم کے دوران مقررہ حدف سے زائد 0.5 ملین بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ نو ماہ سے پانچ سال تک کے 18.6 ملین بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا حدف مقرر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 27 نومبر 2021 تک جاری رہنے والی اس مہم میں حدف سے زائد 19.1 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا رکارڈ قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا کی نئی لہر، سندھ حکومت کا فائزر کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ
وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی معاہدے کی ضرورت ہے، ماہرین
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مہم کا حصہ رہنے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسز، ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ہیلتھ علمے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دیر پا نتائج سامنے آئیں گے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ مہم کے لیے دو ہزار فکس پوائینٹ کے ساتھ کل 16 ہزار ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگائی۔ خسرہ و روبیلا کی اس مہم میں 150 سے زائد موبائیل ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 2018 میں خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگنے کے بعد خسرہ کیسز میں نمایاں کمی آئی تھی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال خسرہ سے متاثرہ 38 بچوں کی اموات سامنے آئیں تھیں۔ خسرہ و روبیلا ویکسین آئیندہ سال سے روٹین امیونائیزیشن کا حصہ ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں 6 ماہ کی عمر تک پہنچنے والے ہر بچے کو خسرہ و روبیلا کی ویکسین لگائی جاۓ گی۔