میگھن مارکل برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ جیت گئیں

میل آن سنڈے نے میگھن کی جانب سے اپنے والد کو تحریر کردہ خط اخبار میں شائع کیا تھا، میگھن نے پرائیویسی کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کروایا۔

برطانیہ کے شہر سسکس کی ڈچز میگھن مارکل نے مقامی اخبار کے خلاف مقدمہ جیت لیا، میگھن مارکل نے میل آن سنڈے نامی اخبار کے خلاف پرائیویسی کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

مذکورہ برطانوی اخبار نے میگھن مارکل کا وہ خط شائع کردیا تھا جو کہ انہوں نے اپنے والد کو لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے ہوئے مضطرب تھی، کرسٹین اسٹیورٹ

ڈچ شہزادے اور شہزادیوں کو ہم جنس پرستوں سے شادیوں کی اجازت

عدالت نے رواں سال فروری میں ہائی کورٹ کے دئیے گئے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ خط ذاتی نوعیت کا تھا اور اسے منظر عام پر لانے میں کوئی عوامی مفاد شامل نہ تھا۔

برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورٹ آپ اپیل سے قبل ہائیکورٹ نے بھی پرائیویسی اور کاپی رائٹ کے کیس میں میگھن کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

میگھن نے کہا کہ اخبار نے اس معاملے کو خواہ مخواہ طول دیا تاکہ ہیڈلائنز بن سکیں اور زیادہ سے زیادہ اخبار فروخت ہو، انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے ان خطرناک طریقوں کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ میگھن مارکل نے 5 صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھا خط اپنے والد کو اس وقت لکھا تھا جب وہ میگھن کی شادی کی وجہ سے ان سے ناراض تھے اور دونوں میں تعلقات خراب ہوچکے تھے۔

متعلقہ تحاریر