پی ایس ایل2022کےشیڈول کااعلان کردیا، پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوگا
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ کےلیے یہ ایک بمپر سال ہے کیونکہ اسی سال آسٹریلیا اور انگینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 ، 2022 کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا اور لاہور 27 فروری کو ٹورنامنٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کے روز پریمیئر کرکٹ لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "افتتاحی تقریب کے بعد، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ میزبان اور 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز سے نیشنل اسٹیڈیم میں 27 جنوری کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
کیوی باؤلر اعجاز پٹیل کی تاریخ ساز باؤلنگ، بھارت کے خلاف 10 وکٹیں
پاک، ویسٹ انڈیز سیریز: شائقین کواسٹیڈیم آنے کی اجازت
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق کراچی 27 جنوری سے 7 فروری تک 15 میچز کی میزبانی کرے گا ، جس کے بعد میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منتقل ہو جائیں گے ۔ 10 سے 27 فروری تک لاہور میں چار پلے آف میچز سمیت 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کرکٹ کا ہیڈ کوارٹر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کرے گا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 2018 سے 2020 تک لیگ کے فائنلز کا انعقاد کیا تھا، جبکہ 2021 کا فائنل ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔ جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔
پی ایس ایل کے نئے سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ “مجھے خوشی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے اب ٹیموں کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے تاکہ میچز کے انعقاد کو حتمی شکل دے سکیں تاکہ پی سی بی آپریشنل ڈلیوری کی رفتار میں اضافہ کرسکے، اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کی معیاری سہولیات کے ساتھ ساتھ شائقین کو فائیو سٹار تجربہ فراہم کر سکیں جو ہمارے قابل قدر تجارتی شراکت دار ہیں۔”
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 شروع ہونے جارہا ہے ، پاکستان کرکٹ کےلیے یہ ایک بمپر سال ہے کیونکہ اسی سال آسٹریلیا اور انگینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا مکمل دورہ کریں گے ۔
پلیئر ڈرافٹ
پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی نے لیگ کے لیے پلیئر ڈرافٹ 12 دسمبر کو اپنے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق اس ایونٹ میں ہر ٹیم کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ڈرافت میں مزید کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی کیٹگری کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہوگی۔
پریس ریلیز کے مطابق لاہور قلندرز کو پلاٹینم کیٹیگری، ڈائمنڈ کیٹیگری، گولڈ کیٹیگری اور ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی اور سپلیمنٹری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا پک ہوگا۔
مقامی کھلاڑیوں کے زمرے کی تجدید
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے جائزہ اور تشخیص کے عمل کے بعد مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
سب سے بڑی موو کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر/بلے باز اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان (پہلے سلور)، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی (پہلے گولڈ) اور لاہور قلندرز کے حارث رؤف (پہلے ڈائمنڈ) کو پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔”
مزید یہ کہ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود جنہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اور پشاور زلمی کے حیدر علی کو بالترتیب سلور اور گولڈ کیٹیگریز سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں میچز کا شیڈول:
27 جنوری: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز
28 جنوری – کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی
29 جنوری: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز؛ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
30 جنوری: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز
31 جنوری: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز
یکم فروری: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز
2 فروری: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز
3 فروری: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
4 فروری: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی
5 فروری: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز؛ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز
6 فروری: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
7 فروری: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز
لاہور میں میچز کا شیڈول:
10 فروری: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی
11 فروری: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز
12 فروری: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
13 فروری: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز؛ لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
14 فروری: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
15 فروری: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
16 فروری: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز
17 فروری: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی
18 فروری: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؛ لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
19 فروری: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
20 فروری: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز؛ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
21 فروری: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی
23 فروری: کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)
24 فروری: ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4)
25 فروری: ایلیمینیٹر 2 (ہارنے والا کوالیفائر 1 بمقابلہ فاتح ایلیمینیٹر 1)
27 فروری: (کوالیفائر بمقابلہ ایلیمینیٹر 2) فائنل