فواد چوہدری کو مریم نواز کا گانا پسند آگیا
نجی تقریبات میں گانے گائے جاتے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانے کی ویڈیو دیکھی جس پر انہیں سراہتا ہوں، فواد چوہدری۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے گانے کی تعریف کی ہے، مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں گانا گایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
میں بڑا appreciate کرتا ہوں حمزہ اور مریم کو @MaryamNSharif ایک نجی محفل ہے جس میں انھوں نے گانے گائے۔ بڑا اچھا لگا کم از کم ایک نارمل پاکستان ایسا ہی ہے۔
ہمارا ان سے سیاسی اختلاف ہے، ذاتی نہیں! @fawadchaudhry https://t.co/hjZtQT7g1F pic.twitter.com/XFl7IZWISb— Raza Zaidi (@Razaazaidi) December 7, 2021
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نجی تقریبات میں گانے گائے جاتے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو دیکھی جس پر ان کو داد دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
پاری گرل اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
گلوکار سجاد علی نیا گانا ”قرار“ پسند کرنے پر مداحوں کے مشکور
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن نجی محفلوں میں ان کا گانا اچھا لگا۔
یہی مروت، رکھ رکھاؤ ہم سب کو بحیثیت قوم اپنی زندگی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، سیاست سے باہر بھی ایک دنیا ہے جس میں سیاستدانوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔