گورنر ہاؤس اجلاس: حلیم عادل  نے ارباب غلام رحیم  کو کھری کھری سنادی

ارباب  صاحب معاون خصوصی  کے عہدے اور مراعات کے مزے لے رہے ہیں، حلیم عادل

گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف سندھ کے علاقائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس  میں  سندھ اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف  حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی رہنما ارباب غلام رحیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،حلیم عادل نے شکایات کرنے پر ارباب غلام رحیم کو کھری کھری سنادیں۔

ذرائع کے  مطابق اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور ترقیاتی اسکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  جاری تھا اس دوران ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگادیے ، انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں، گورنر سندھ اپنا کردار ادا نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیے

مقتولہ فہمیدہ سیال کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ام رباب ، حلیم عادل شیخ

جھوٹی بے بنیادخبریں، سعید غنی نے سماء ٹی وی او رحلیم عادل شیخ پر مقدمہ کردیا

ارباب غلام رحیم کی جانب سے الزامات کے جواب دینے کےبجائے گورنر سندھ نے حلیم عادل شیخ کو آگے کردیا ۔

حلیم عادل شیخ ارباب غلام رحیم کے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ ارباب  صاحب معاون خصوصی  کے عہدے اور مراعات کے مزے لے رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی بڑھی تو وزیراعظم کو مداخلت کرنا پڑی ۔

متعلقہ تحاریر