پاکستان کو دیوالیہ کیوں کہا؟ ترجمان وزیر خزانہ کا شبر زیدی سے سوال

شبز زیدی نے ہمدرد یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے، معاشی صورتحال نہایت خراب ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہمدرد یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہے، ان کی تقریر کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے ٹویٹ کرتے ہوئے شبر زیدی سے سوال کیا کہ آپ نے کیسے یہ اخذ کیا کہ ہم دیوالیہ ہوگئے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

وزارت خزانہ نے معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

بحران میں پھنسی پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر

یہ بڑا بیان ہے چاہے اسے سیاق و سباق میں دیکھا جائے یا سیاق و سباق سے ہٹ کر، صرف یہی کہنا کافی نہ ہوگا کہ معاملہ پر غلط رپورٹنگ کی گئی ہے۔

جواب میں شبر زیدی نے ٹویٹ کی کہ میں نے یونیورسٹی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر کی تھی، اگر وہ لوگ اس کا ایک حصہ بغیر کسی سیاق و سباق کے رپورٹ کر رہے ہیں تو میں ذمہ دار نہیں ہوں۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میں سیاستدان نہیں ہوں لیکن کچھ کچھ معاشی امور جانتا ہوں، پاکستان میں صورتحال اچھی نہیں ہے، میری پوری پریزنٹیشن پڑھ لیجیے۔

متعلقہ تحاریر