شادی کے دن بیٹی نے مرحوم والدہ سے اظہار محبت کیسے کیا؟
ماہا وجاہت خان نے انسٹاگرام پر شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ والد کے ہمراہ ہال میں آرہی ہیں، ان کے ہاتھ میں والدہ کی تصویر ہے۔

ماہا وجاہت خان مشہور کمپنی نکون کی برینڈ ایمبیسڈر ہیں، ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زیادہ ہے۔
ماہا نے تین روز قبل اپنی شادی کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دلہن کا لباس پہنے اپنے والد کے ہمراہ شادی ہال میں آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
ماہا وجاہت خان کی والدہ انتقال کر چکی ہیں اور یہی وجہ تھی کہ ہال میں آتے ہوئے والد نے ان کا ہاتھ تھاما ہوا تھا جبکہ ماہا کے ہاتھ میں اپنی والدہ کی فریم کی گئی تصویر تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کی بیٹے کی شادی پر سیاسی تبصرہ نگاری سے گریز کی اپیل
کترینہ کیف نے اپنی شادی میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو مدعو نہیں کیا
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہا نے کیپشن میں لکھا کہ ان سب بیٹیوں کے نام جن کی ماں ان کے ساتھ نہیں، جیسے میری۔ امی میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔ ۔ ۔ ۔
دنیا سے رخصت ہوجانے والے والدین سے محبت کے اظہار کی ایسی مثال شاید ہی پہلے کبھی ملی ہو کہ شادی کے موقع پر بھی بیٹی اپنی ماں کو نہیں بھولی بلکہ اس کی تصویر تھامے شادی ہال چلی آئی۔