امریکہ: ستر سال بعد دوسگی بہنوں کی پہلی ملاقات

70 برس کے کھو جانے کا دکھ نہیں اب جو وقت باقی بچا ہے اس پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔

امریکہ میں  دو سگی بہنیں 76 سالہ ہیریٹ کارٹر اور 73 سالہ لِنڈا ہوفمین سترسال بعد  ’’ جینیالوجی تخلیق‘‘ کی ویب سائٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ ملنےمیں کامیاب ہوگئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق  76 سالہ ہیریٹ کارٹر اور 73 سالہ لِنڈا ہوفمین امریکی ریاست کولوراڈو کے صدر مقام ڈینور کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ستر سال میں پہلی مرتبہ ملیں۔

یہ بھی پڑھیے

گمنام ستارہ آخری منزل کو پہنچا

یوگا بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے، یوگی وجاہت

 بڑی بہن ہیریٹ کو ان کی پیدائش کے بعد والدین نے انہیں کسی اور خاندان کو گود دے دیا تھا، جبکہ چھوٹی بہن کے مطابق اسے تو ساری زندگی والدین نے یہ بات ہی نہیں بتائی کہ اس کی ایک بڑی بہن بھی تھی۔

ستر سالوں سے زائد عمر کی دونوں بہنوں نے حال ہی میں ’’ جینیالوجی تخلیق ‘‘کی ایک ویب سائٹ کے طریقہ کار پر دستخط کیے جس کے بعد ان کے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے جو کہ 100 فیصد میچ کر گئے تھے۔ چھوٹی بہن کے مطابق انھیں ہیریٹ کا ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہے۔

دونوں کا کہنا ہے کہ انھیں گزرے ہوئے 70 برس کے کھو جانے کا دکھ نہیں بلکہ اب وہ جو وقت باقی بچا ہے اس پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر