بیٹی کو سینڈوچ تو نہ کھلا سکی لیکن چٹپٹے پکوڑے ضرور کھلاؤں گی، شنیرا اکرم
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستانی ثقافت سے بہت شناسا ہوگئی ہیں، اب اپنی صاحبزادی کو غیرملکی ڈشز کے بجائے پاکستانی کھانے پر راغب کررہی ہیں۔
وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اپنی بیٹی کو آسٹریلوی سینڈوچ تو نہیں کھلا سکی لیکن وہ مصالحہ دار پکوڑوں کی پلیٹ ضرور کھائے گی۔
Can’t get my daughter to have a little bite of an Aussie sandwich but she will eat a plate of spicy Pakoras like a boss! #Pakistan #Food #DesiFood #YouCanTakeTheGirlOutOfPakistan #PakistanIsInHerBlood
— Shaniera Akram (@iamShaniera) December 20, 2021
شنیرا اکرم اب تو پاکستانی رنگ میں رنگ گئی ہیں، اکثر مقامی پکوان کھاتے ہوئے، پاکستانی فیشن کرتے ہوئے اور ملک کے سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بناتی ہیں جنہیں لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈکپ: غیرملکی سفرا اور پردیسی بہوئیں پاکستان کی جیت کیلیے پرامید
پاکستان کی بہو شنیرا اکرم کی مشرقی لباس میں ریمپ واک
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ ہونے کے ناطے اب ان کا زیادہ تر وقت پاکستان میں ہی گزرتا ہے اور وہ اپنی 6 سالہ صاحبزادی آئلہ اکرم کو نہ تو آسٹریلوی ثقافت سے روشناس کروا سکتی ہیں نہ ہی آسٹریلوی کھانے کھلا سکتی ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے اسی بات کا اظہار کیا ہے کہ میری بیٹی آسٹریلوی سینڈوچ تو نہیں کھا سکے گی لیکن تیز مرچوں والے پکوڑے ضرور کھائے گی۔