شاہ رخ خان نے محسن عباس کو آٹو گراف دے دیا

میں ایک ایسی شخصیت کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہوا ہوں جس کی زندگی اور محنت نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے

محسن عباس کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کا آٹوگراف لینا میرے لئے خوشی کی بات ہے یہ وہ شخصیت ہے جس نے انتھک محنت سے آج یہ مقام حاصل کیا  میں ان سے بہت متاثر ہوں۔

انٹر نیٹ کی دنیا نے  فاصلوں کو ختم کردیا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے  اداکاروں ، گلوکاروں ، سیاستدانوں سمیت دنیا کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے مداحوں سے بے حد قریب کردیا ہے  ، مداح اپنے  اپنی پسندیدہ شخصیات  کی ہرایک مصروفیت سے باآسانی آگاہ رہتے ہیں لیکن یہ خوشی دوبالا اس وقت ہوجاتی ہے جب کسی مداح کو اس کی پسندیدہ شخصیت کی جانب سے آٹوگراف یا کوئی بھی تحفہ مل جائے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان کے نام پر بکنگ پہلے، پیسے بعد میں

سالگرہ مبارک ہو! شاہ رخ خان 56 برس کے ہوگئے

اسی خوشی اور سرور  میں آج کل  پاکستان کے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر  بھی دکھائی دے رہے ہیں اور یہ خوشی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے آٹوگراف ملنے  کی ہے۔ محسن عباس حیدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کے لیے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آٹوگراف دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بالآخر ایک ایسی شخصیت کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہو گئے جن کی زندگی اور محنت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔ محسن عباس نے کہا ہے کہ وہ مدت بعد شاہ رخ خان کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی زندگی، محنت اور کوششوں سے بہت متاثر بھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر