محمد آصف کی بولنگ نے سب سے زیادہ پریشان کیا،ہاشم آملہ

پاکستان کے محمد آصف جیسی جادوئی بولنگ کبھی نہیں دیکھی،آصف بولنگ دیکھنا اچھا لگتا تھا لیکن انکا سامنا کرنا بہت مشکل تھا،سابق بلے باز

جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پورے کیرئیر میں محمد آصف  کی بولنگ نے سب سے زیادہ پریشان کیا ،پاکستان کے محمد آصف جیسی جادوئی بولنگ کبھی نہیں دیکھی۔
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران شو میں میزبان نے ہاشم آملہ سے سوال کیا کہ آپ کے کیرئیر میں کس بولر نے اپنی تکنیک اور بولنگ سے آپ کو پریشان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی میں کون کتنی تنخواہ لے رہا ہے؟

وسیم اور وقار کی جوڑی کیا نیا کرنے جارہی ہے؟

ہاشم آملہ نے پاکستان کے محمد آصف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جادوگر بولر تھے، آصف جب گیند کو ڈلیور کرتے تھے تو یہ پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ گیند اندر آئے گی یا باہر کی جانب جائے گی ۔

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ آصف گیند کو بہت ہی مہارت سے اوپر اٹھاتے تھے، میں گیند کو چھوڑنے کے لیے بلا اوپر اٹھاتا تھا تو کبھی گیند اندر آکر بلے کو چھوتے ہوئے چلی جاتی تھی اور کبھی گیند اتنی اوپر اٹھ جاتی تھی کہ ایج نکل جاتا تھا۔

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے محمد آصف گیند کو اچھی لینتھ سے اٹھانے کی صلاحیت رکھتے تھے، ان کی بولنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا تھا اور ان کا سامنا کرنا بہت اچھا نہیں لگتا تھا۔ یاد رہے ہاشم آملہ نے 2019 میں بھی محمد آصف کو جادوگر قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر