مری کی اموات کو بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کرلیں؟ پی ٹی آئی رہنما

احمد جواد نے فواد چوہدری کے دو دن پہلے کے بیان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ محکمہ موسمیات الرٹ جاری کر رہا تھا، آپ معیشت کی مضبوطی پر خوش تھے۔

پی ٹی آئی رہنما احمد جواد نے ٹوئٹر پر فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے دو دن پہلے مری میں غیرمعمولی رش کو معیشت کی بہتری سے جوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کیا تھا، رات میں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، انہیں بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کر لیں؟

یہ بھی پڑھیے

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلیے شٹل سروس شروع

مری: برفانی طوفان سے سیاحوں کی موت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش

احمد جواد نے مزید لکھا کہ پارٹی بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا، جان تو اللہ کو دینی ہے۔ یہ ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔

احمد جواد نے وفاقی وزیر اطلاعات کے دو روز پہلے کے بیان پر تنقید کی ہے جو کہ انہوں نے مری میں سیاحوں کے رش کے حوالے سے دیا تھا۔

جس وقت فواد چوہدری مری میں سیاحوں کے رش پر معیشت کی بہتری کے شادیانے بجا رہے تھے اسی وقت محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا تھا کہ آئندہ دو دنوں میں شدید برفباری ہوگی تو انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔

متعلقہ تحاریر