سانحہ مری پر حکومتی بے حسی، شہباز گل اور حامد میر کےدرمیان نوک جھونک
کیا فرمایا؟ 10 فٹ برف؟ اتنی برف میں ٹانگیں نہیں گردن بھی دھنس جاتی ہے،
سانحہ مری میں گلیات اور مری کے مقامات پر برف کے طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں کی المناک اموات حکومتی کارکردگی پر ایک نا مٹنے والا داغ ہے ،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس المناک سانحے پر حکومت اور اس کے وزراء سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاہم اہم عہدے پر موجود وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایسے موقع پر شرمندگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے گلی محلے کے عام آدمی جیسا برتاؤ کیا۔
واقع کچھ یوں کہ کہ سانحہ مری کےحوالے سے جہاں لوگ حکومتی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کررہےہیں اسی تناظر میں، حکومت کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ مری میں گورنر ہاؤس ہے، اس کو کیوں نہیں کھولا گیا؟ ان کا اس پر کہنا تھا کہ وہ ابھی تھوڑی دیر پہلے اسی گورنر ہاؤس میں سونے کے لئے داخلے کی ناکام کوشش کر کے واپس آیئے ہیں۔
جب درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے تو برف سخت ہو جاتی ہے۔ پھر آپکا پاؤں سارا اندر نہیں جاتا۔
میر صاحب آپ تو روز ہزار ہزار فٹ کی لمبی لمبی چھوڑتے ہیں۔جو اگلے دن پکڑی جاتی ہے۔میرا خیال ہے صرف 2021 میں آپ نے 147 لمبی لمبی چھوڑی ہیں۔ہمیں بھی کوئی 2 فٹ کی گنجائش دے دیں۔ باقی آپ محترم ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 9, 2022
یہ بھی پڑھیے
سانحہ مری ، کیا پاکستانی قوم اخلاقی پستی کا شکار ہوتی جارہی ہے؟
مری کی اموات کو بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کرلیں؟ پی ٹی آئی رہنما
شہباز گل نے اپنےبیان مزید بتایا کہ وہاں 10 فٹ برف ہے اور گورنر ہاؤس اندر جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، پیدل چل کر اندر جانے کی کوشش کی تو ان کی پوری ٹانگ برف میں چلی گئی۔
شہباز گل کے اس بیان پر پاکستان کے معرورف اینکر پرسن حامد میر نے ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا فرمایا؟ 10 فٹ برف؟ اتنی برف میں ٹانگیں نہیں گردن بھی دھنس جاتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مبالغہ آرائی کا وقت نہیں ہے تھوڑا کم کر لیں 3 یا 4 فٹ کہنا مناسب ہے ورنہ کل کو آپ یہ بھی کہیں گے کہ یہ برف باری پچھلی حکومتوں کے دور سے جاری تھی۔
حامد میر کے اس بیان پر شہباز گل چپ نا بیٹھ سکے اور انہیں دعوت دے دی کہ اگر حامد میر فارغ ہے ان کے ساتھ وہاں چلے تاکہ آپ کو سب پتہ چل سکے۔ گل صاحب کا مزید کہنا تھا کہ 10 فٹ برف کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ بندہ پورے کا پورے اندر چلے جائے۔ شہباز نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ میر صاحب کا قد چھوٹا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دی کہ اگر برفباری 5 فٹ ہو تو 2 سے 3 فٹ پاؤں ہی نیچے جاتے ہیں۔