ایس ای سی پی نے کاغذ کے استعمال میں 27 فیصد کمی سے 38 درختوں کو بچایا

اقوام متحدہ کے ادارے FAO کی گلوبل فاریسٹ ریسورسز اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق ایک ٹن کاغذ بنانے کے لئے تقربیاً 24 درخت کاٹے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کاغذ کے استعمال میں 27 فیصد کمی سے 38 درختوں کو کٹنے سے بچا لیا ہے۔

ماحول دوستی میں پاکستان کی اہم پیش رفت، ایس ای سی پی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کارپوریٹ سیکٹر قدرتی ماحول  کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے، کاغذ کا استعمال کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ایئرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے سے ناکارہ پرزے نکال دیئے

اسلام آباد فلیٹ بلیک میل کیس میں نیا موڑ، لڑکا لڑکی کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سال 2021 نے بہت سے ریگولیٹری پراسس اور کئی داخلی پراسس کو ڈیجیٹلائز کر کے کاغذ کے استعمال میں 25  فیصد کمی کی جبکہ اسٹیشنری کے مجموعی استعمال میں 55 فیصد کمی کی گئی۔

ایس ای سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر کو تاکید کی ہے افتری امور کی ڈیجیٹلائزیشن  کی جائے تاکہ کاغذ اور سٹشنری کے استعمال میں کمی سے قدرتی ماحول کی بہتری میں کردار ادا کیا جا سکے۔

 ایس ای سی پی پہلے سے ہی کمپنی انکارپوریشن کے عمل اور کمپنی رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر چکا ہے جبکہ کئی دیگر ریگولیٹری پراسس آن لائن کر دیا گیا ہے، جن میں کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن فارم 45، لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر سپ فارم (IV)، AMLنوٹیفکیشن اور ٹریکنگ ، شیئر ہولڈرز کی فہرست وغیرہ شامل ہیں۔ ادارے کی داخلی کاکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی متعدد امور  بھی ڈیجیٹلائز کر دئے گئے ہیں، جن میں پراویڈنٹ فنڈ ، گریجویٹی فنڈ ، فلیٹ مینجمنٹ سسٹم، ہاؤس بلڈنگ فنانس ، ریکروٹمنٹ ماڈیول وغیرہ شامل ہیں۔ ادارے کے داخلی امور اور کئی ریگولیٹری پراسس کی ڈیجیٹلائزیشن کے نتیجے میں، سال 2021 میں ایس ای سی پی میں مجموعی طور پر سٹیشنری کے استعمال میں 55 فیصد اور کاغذ کے 27 فیصد کم استعمال ہوا  جس سے ادارے کے فنڈز کے استعمال میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ادارے FAO کی گلوبل فاریسٹ ریسورسز اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق ایک ٹن کاغذ بنانے کے لئے تقربیاً 24 درخت کاٹے جاتے ہیں۔ اس تخمینے کے مطابق، ایس ای سی پی نے کاغذ کے دفتری استعمال میں کمی کی وجہ سے 2021 میں کم از کم 38 درختوں کو کٹنے سے بچایا ہے۔ ایس ای سی پی کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹائزیشن کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ کمپنیز اپنی کاکردگی کو بہتر بنائیں بلکہ ماحول کی بہتری میں بھی کردار ادا کریں۔

متعلقہ تحاریر