نیپرا کا بڑا فیصلہ، KEصارفین کیلیے بجلی کا فی یونٹ 12.96 روپے مقرر

نیپرا کے فیصلہ کے مطابق رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا، قیمت موسم سرما کیلیے مقرر کی گئی ہے۔

نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کے گھریلو، کمرشل، جنرل صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا کے فیصلہ کے مطابق رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

دل افزا شربت ہماری نقل کر رہا ہے، روح افزا نے مقدمہ درج کروا دیا

ٹیلی کام کمپنیز کا منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے پر تحفظات کا اظہار

گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پر ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا۔ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا۔ فیصلہ کے تحت رعایتی پیکچ کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا فیصلہ کے مطابق پیکچ کے تحت ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

NEPRA's Electric Consumers Winter

فیصلہ کے مطابق ریٹ مارچ 2019 سے فروری 2020 کے مقابلے زیادہ بجلی کی کھپت پر ہوگا ۔ فیصلہ کے مطابق نئے صنعتی صارفین کیلئے بھی بجلی کے زیادہ کھپت پر 12.96 روپے فی یونٹ ریٹ لاگو ہوگا۔

فیصلہ کے تحت انڈسٹریل اسپورٹ پیکیج کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے 31 اکتوبر 2023 تک ہوگا۔ مالی سال 2022 میں زیرو ریٹڈ گیٹگری کے صنعتی صارفین پر پیکچ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ فیصلہ کے تحت کے الیکٹرک صنعتی صارفین کے پیکچ کیلئے11 ارب 20 کروڑ روپے اضافی سسبڈی کا تخمینہ ہے۔ وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے پیکچ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر