18کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین پر ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

100 روپے کے ری چارج پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کٹوتی ہوگی جبکہ اس  سے قبل ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے کٹوتی ہو رہی تھی ۔

موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو اب 100 روپے کے ری چارج پر 27 روپے 20 پیسے ٹیکس کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت کا منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت پارلیمنٹ سے منی بجٹ منظور کرانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس منی بجٹ میں حکومت کی جانب سے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں اس کے تحت ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کی جارہی ہے جس سے ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے 18کروڑ 80لاکھ افراد پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

رانا شمیم کی بہو ،پوتے اور پوتی کی جانب سے دائر درخواست خارج

وزیراعظم نے اسلام آباد ہراسگی اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب کرلی

صارفین کو منی بجٹ کی منظوری کے بعد 100 روپے کے ری چارج پر  72 روپے 80  پیسے کا بیلنس ملے گا جبکہ 100 روپے کے کارڈ پر صارفین سے 27 روپے 20 پیسے کی کٹوتی ہوگی۔

100 روپے کے ری چارج پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کٹوتی ہوگی جبکہ اس  سے قبل ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے کٹوتی ہو رہی تھی ۔

100 روپے کے بیلنس پر صارفین بدستور 14 روپے 80 پیسے سیلز ٹیکس بھی ادا کریں گے۔ اس سے قبل صارفین کو 100 روپے کے بیلنس پر 76 روپے 10 پیسہ کا بیلنس ملتا تھا۔ صارفین کی جانب سے کال پر الگ سے سیلز ٹیکس چارج کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر