کرکٹر محمد رضوان نے خواتین کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ باتیں بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گردش میں رہی تھیں کہ کرکٹر محمد رضوان نے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن پاک کا تحفہ ہدیہ کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان اپنے عمل اور کردار سے ہر جگہ پاکستان کا سافٹ امیچ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پانچ وقت کے نمازی کرکٹر محمد رضوان اپنی باتوں اور کردار سے دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا لیتےہیں۔ کرکٹر محمد رضوان نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کی وجہ سے پردہ اٹھایا ہے۔

میدانِ کرکٹ میں باؤلرز کی بھرپور انداز میں پٹائی کرنے والے بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وجہ بتا دی ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ کیوں تصاویر نہیں کھنچواتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی خواتین مداحوں کے ساتھ اس لیے تصویر نہیں بنواتے کیونکہ وہ ان کے نزدیک بہت زیادہ قابل احترام ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ویرات کوہلی تھرڈ امپائر سے لڑ پڑے، آئی سی سی کارروائی کرے گا؟

پی ایس ایل برینڈ بن چکا، ترانے کی ضرورت نہیں، عاقب جاوید

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ اپنی ماؤں یا بہنوں کے ساتھ تصویریں کھنچواؤں، جب وہ مجھے اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کو کہتی ہیں۔ ان خواتین کا مقام میرے نزدیک  بہت بلند ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

انسٹا فالور محمد دانیال ستی نے محمد رضوان کو سراہتے ہوئے لکھا ہے "ماشاء اللہ ،،، ان کا کردار ہماری نئی جنریشن کے لیے قابل تقلید ہے۔”

کرکٹر محمد رضوان نے آگے بڑھتے ہوئے مزید کہا ہے کہ "میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے اس عمل کی وجہ سے معذرت چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے ناراض نہیں ہوں گی۔ اور بھی بہت سے وجوہات ہیں تصویریں نہ بنوانے کیں۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ باتیں بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گردش میں رہی تھیں کہ کرکٹر محمد رضوان نے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن پاک کا تحفہ ہدیہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر