آسٹریلوی کپتان جیت کی خوشی میں مسلمان ساتھی کو نہیں بھولے

ایشز سیریز جیتنے کے بعد کپتان پیٹ کمنز نے گروپ فوٹو میں مسلمان کھلاڑی حارث خواجہ کو بھی شامل کیا اور باقی کھلاڑیوں کو شیمپین کھولنے سے منع کردیا۔

آسٹریلیا نے ہوم گراونڈ پر کھیلی گئی ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 146 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

میچ کے اختتام پر آسٹریلیا کو ایشز ٹرافی دی گئی اور جیسا کہ غیر ملکی ٹیمز میں روایت ہے کہ وہ میچ میں جیت کی خوشی مناتے ہوئے شیمپین کی بوتل کھولتے ہیں جسے تمام کھلاڑیوں پر انڈیلا جاتا ہے، ایسا نہ ہوا۔

شائقین کرکٹ نے وہ حیران کن منظر بھی دیکھا جس میں آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی پیٹ کمنز نے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کو فاتح ٹیم کے گروپ فوٹو میں شامل کیا اور باقی کھلاڑیوں کو شیمپین کی بوتلیں کھولنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیے

شراب کی بوتلوں کو شہد قرار دینے والے ڈاکٹر پر سندھ حکومت مہربان

حریم شاہ کی جانب سے کھلم کھلا شراب کی تشہیر، نئی ویڈیو وائرل

پیٹ کمنز نے ایسا کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے، شاید ہی کبھی کسی مسلمان کھلاڑی کے لیے ایسا کیا گیا ہو۔

بقائے باہمی، بین المذاہب ہم آہنگی اگر یہ نہیں تو کیا ہے کہ ایک غیر مسلم کھلاڑی نے مسلمان کھلاڑی کو خوشی میں شامل کرنے کے لیے شراب کھولنے سے روک دیا۔

متعلقہ تحاریر